اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی این ٹی وی نے دعوی کیا ہے کہ امریکی حکومت اس کوشش میں ہے کہ داعش کے سرغنہ ابو بکر البغدادی کو اسی طرح ٹھکانے لگائے جس طرح پاکستان کے ایبٹ آباد میں اس نے القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو ٹھکانے لگایا تھا۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ ابو بکر البغدادی کو میڈیا نے بھوت کا لقب دے رکھا ہے کیونکہ اس کے ٹھکانے کے بارے میں کسی کو کچھ نہیں معلوم ہے۔ امریکا نے اپنے خصوصی سو ایجننٹوں کو ابو بکر البغدادی کے ٹھکانے کا پتہ لگانے کی ذمہ داری سونپی ہے۔
درایں اثنا برطانوی ذرائع ابلاغ نے علاقے میں ایک وسیع تلاش مہم کے شروع ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اس مہم کے دوران پیشرفتہ ٹیکنالوجی، ڈرون طیاروں اور مقامی جاسوسوں سے استفادہ کیا گیا ہے۔ اس کارروائی میں برطانیہ کی ایم آئی-6 جیسی بہت سے مغربی خفیہ ادارے سی آئی اے کی مدد کر رہی ہیں۔
برطانیہ کا پہلا فوجی دستہ اربيل روانہ کیا گیا ہے تاکہ وہ اس مہم کے لئے راہ ہموار کرے۔ اس قسم کی رپورٹیں ہیں کہ برطانیہ کے ڈرون طیارے شام میں داعش کے کنٹرول والے علاقوں سے معلومات جمع کر رہے ہیں۔
یہ کہا جا رہا ہے کہ یہ مہم سال 2011 میں پاکستان کے ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے خلاف چلائی گئی امریکی فوجیوں کی خصوصی مہم کے بعد سب سے بڑی مہم ہوگی۔
.......
/169